جمہوری الیکشن میں شرکت کے حوالے سے ولی امر المسلمین سید علی خامنہ ای اور مرجع عالی قدر آیت اللہ
سیستانی کا کیا موقف ہے
📌آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ:
■۔ آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ بھی رہبر کے فتوی سے ملتا جلتا فتوی ہے۔ آیت اللہ سیستانی کے مطابق " اگر مصلحت ہو تو الیکشن لڑنا، ممبر پارلیمنٹ بننا اور وزیر بننا جائز ہے۔۔ "
■۔ پس آیت اللہ سیستانی بھی مصلحت عامہ کی شرط لگاتے ہیں۔ یعنی مصلحت کے بغیر عمومی حالات میں جائز نہیں ہے۔لیکن اگر امت کی کوئی مصلحت ہو تو جائز ہے۔ ساتھ ہی آیت اللہ سیستانی یہ بھی شرط لگاتے ہیں کہ مصلحت جاننے کے لیے باوثوق افراد سے رائے لی جائے۔ یعنی صاحبان بصیرت کی طرف سے تشخیص مصلحت ہو تو جائز ہے ورنہ جائز نہیں ہے۔
■۔ پس یہ فتوی اور امام خامنہ ای کا فتوی کافی حد تک ملتے جلتے ہیں۔
اس لیے جو وضاحت اس فتوی کے لیے کی گئی ہے وہی وضاحت اس فتوی کے لئے بھی کافی ہے اور
مزید کسی بحث کی ضرورت نہیں ہے
0 Comments
Please do not enter any spam link in the Comment box